جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے جو کہا کر دکھایا،بیروزگار نوجوان تیار ہو جائیں ایک ساتھ ایک لاکھ نوکریاں،حکومت نے شاندار خوشخبری سنا دی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(نیوز ڈیسک) کرک آئل ریفائنری کی 38سو کنال سے زائداراضی پر تعمیر شروع کردی گئی جبکہ چینی کمپنی نے بھی صوبہ خیبرپختونخواہ میں ایک اور آئل ریفائنری کے قیام کے لئے خیبرپختونخواہ آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ (KPOGCL)کے ساتھ مفاہمتی دستاویز پر دستخط کردیئے ۔ اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ انڈس ہائی وے پر واقع ضلع کرک کی حدود میں ناشپہ آئل فیلڈ کے

سامنے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ( ایف ڈبلیو او) نے فقیری بانڈہ میںآئل ریفائنری کے لئے مختص تقریباً 3850 کنال اراضی پرکئی کلومیٹرطویل باؤنڈری وال مکمل کرلی ہے۔حکومت خیبرپختونخواہ نے کچھ عرصہ قبل ریفائنری کے قیام کے لئے ملک کی نامور تعمیراتی فرم ایف ڈبلیو او (FWO)کے ساتھ مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کردیئے تھے۔ باخبرذرائع کے مطابق اس آئل ریفائنری کی تعمیر پر 64 ارب روپے کی خطیر لاگت آئے گی جو چار سال میں مکمل ہوگی۔یہا ں روزانہ 40 ہزار بیرل تیل صاف کیا جائے گا جبکہ ریفائنری کی تکمیل سے ایک لاکھ لوگوں کو بلاواسطہ اوربالواسطہ روزگار ملے گا۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کرک عابداللہ کاکاخیل نے ایک خصوصی تقریب میں آئل ریفائنری کے لئے مختص اراضی کے مالکان کے لئے ایوارڈ کے اجراء کا اعلان کردیا جس کے تحت 3850 کنال زمین کے مالکان میں 22 کروڑ 86 لاکھ سے زائد رقم تقسیم کی جائے گی۔تقریب میں ایف ڈبلیو او کے حکام اور اراضی مالکان بھی موجودتھے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں سے کرک آئل ریفائنری کے لئے سائٹ کے انتخاب پر سیاسی پنڈتوں کے درمیان رسہ کشی چل رہی تھی جس کی وجہ سے آئل ریفائنری کے تعمیراتی کام میں غیر ضروری تاخیر ہوتی رہی ۔ ادھر گزشتہ روز چین کی ایک کمپنی (جیانگلین انٹرنیشنل انجینئرنگ )نے بھی صوبہ خیبرپختونخواہ میں ایک اور

آئل ریفائنری کے قیام کے لئے خیبرپختونخواہ آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ (KPOGCL)کے ساتھ ایک مفاہمتی دستاویز پر دستخط کئے جہاں روزانہ 20 ہزاربیرل تیل صاف کیا جائے گا۔ دریں اثنا ء ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں مزیدایک آئل ریفائنری کے قیام کے لئے روسی کمپنی کے ساتھ تعاون کی دستاویز پر پہلے ہی دستخط ہوگئے ہیں جس پر 35 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ذرائع کے مطابق اس ریفائنری کے ذریعے مزید20ہزار بیرل تیل روزانہ صاف کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…