اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی حکومت میں اب کوئی سفارشی کلچر نہیں چلے گا، وزارت خارجہ نے اپنے ملازمین اور افسران وارننگ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے ملازمین اور افسران کیلئے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں سخت ترین وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سفارش کرنے والے افسران کو اب معطل کر دیا جائے گا۔جب کہ سفارش کرنے والے کی شکایت سروس ریکارڈ میں بھی لگائی جا
سکتی ہے۔وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے ملازمین اپنے مفاد میں سفارش کرنے سے پرہیز کریں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی نہ صرف حکومت کے کئی خرچوں پر کٹ لگا دیا ہے بلکہ صدر، وزیراعظم اور اراکین اسمبلی کا صوابدیدی فنڈ بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب عمران خان نے خود اور اپنے وزرا اور دیگر حکومتی و سرکاری شخصیات کے پروٹوکول بھی ختم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔