لاہور(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر بجلی عمرایوب نے کہاہے کہ متاثرہ نظام میں بہتری لانے کے ایک بڑے پروگرام کیلئے 90کروڑڈالرمختص کئے گئے ہیں مجوزہ پروگرام کا آغاز آئیسکو اور لیسکو میں کیاجائے گا،صرف بجلی بنانا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کرنا ہوتے ہیں جس پر حکومت خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ ایک انٹر ویو
میں انہوں نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی فعال اور دانشمندانہ قیادت میں توانائی سمیت ہرشعبے کے نظام میں بہتری لانے کیلئے پرعزم ہے۔جدیدٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہے تاکہ بجلی کی ترسیل میں اس کے ضیاع اور انتظامی شعبوں کے مسائل پرقابوپایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے متاثرہ نظام میں بہتری لانے کے ایک بڑے پروگرام کے لئے نوے کروڑڈالرمختص کئے ہیں۔متعلقہ حکام کوہدایت کی گئی ہے کہ پہلے مرحلے میںمجوزہ پروگرام آئیسکو اور لیسکو میں شروع کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ترسیلی نظام پر وہ توجہ نہیں دی گی جس کی ضرورت تھی لیکن موجودہ حکومت اس پر فوکس کئے ہوئے ہے اور اس میں بہتری کے لئے بڑے اقدامات تجویز کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے متاثرہ نظام میں بہتری لانے کے ایک بڑے پروگرام کے لئے نوے کروڑڈالرمختص کئے ہیں۔متعلقہ حکام کوہدایت کی گئی ہے کہ پہلے مرحلے میںمجوزہ پروگرام آئیسکو اور لیسکو میں شروع کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ترسیلی نظام پر وہ توجہ نہیں دی گی جس کی ضرورت تھی لیکن موجودہ حکومت اس پر فوکس کئے ہوئے ہے اور اس میں بہتری کے لئے بڑے اقدامات تجویز کئے جارہے ہیں۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پیسکو کے نظام میں بہتری لانے سے متعلق خیبرپختونخوا ہ حکومت سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔