اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و کالم نگار مظہر برلاس اپنے آج کے کالم میں لکھتے ہیں کہ عمران خان جب بھی سعودی عرب جاتے ہیں تو پہلے مدینہ منورہ کا رخ کرتے ہیں، وہ مدینہ منورہ میں جوتے نہیں پہنتے، وہ مدینہ میں ہر لمحہ اپنی عقیدتوں کا اظہار کرتے ہیں، اس بار وہ روضۂ رسولؐ پر دیر تک آنسو بہاتے رہے، یہی آنسو
ان کی دوجہانوں میں کامیابی کی علامت بنیں گے۔ حضرت علیؓ کا فرمان ہے ’’مشکل ترین حالات بہترین لوگوں کے حصے میں آتے ہیں کیونکہ وہ مشکل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘‘۔ اگر علم کے دروازے حضرت علیؓ کے اس قول کو پیش نظر رکھا جائے تو صاف پتہ چلتا ہے کہ عمران خان کے حصے میں مشکل ترین حالات آئے ہیں۔