پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ سے کیا ڈیل طے ہوئی ہے؟ معروف سینئر صحافی نے دھماکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نامور تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک نواز شریف’ آصف علی زرداری اور اپنے ‘‘قائداعظم’’ عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ قرار دینے والے مولانا کا سختی سے احتساب نہ ہو۔

دونوں پارٹیوں کی کشمکش تو پہلے سے تھی مگر 2013 کے انتخابی نتائج نے مولانا فضل الرحمن کو مشتعل کر دیا۔ ذہنی طور پر صوبائی حکومت بنانے کیلئے وہ بالکل تیار تھے ۔ بالکل غیر متوقع طور پر عمران خان نے موصوف کی بساط لپیٹ دی۔ یہی نہیں’ وقتی طور پہ مولانا ہی کے مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی جماعت اسلامی بھی مدتوں سے وسطی پنجاب میں تقسیم پشتون خاندان کے فرزند سے جا ملی۔ باقی تاریخ ہے ۔ کیا مولانا فضل الرحمن ایک مضبوط اپوزیشن اتحاد قائم کرنے میں کامیاب رہیں گے ۔ سیاسی عوامل کچھ زیادہ ان کے حق میں نہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ عمران خان کی ہم آہنگی مثالی ہے ۔ اس قدر کہ پنجابی محاورے کے مطابق ایک کو بخار چڑھے تو دردناک آواز دوسرے کی سنائی دیتی ہے ۔ عوام میں مولانا فضل الرحمن سے بہرحال وہ دس گنا مقبول ہیں۔ چین اور عربوں سے معاملات بہتر بنانے کے بعد’ عسکری انتظامیہ’ جس کی راہ پہلے ہی ہموار کر چکی تھی’ عمران خان کی راہ کے کانٹے کم ہو گئے ہیں۔ آئندہ چند ہفتوں میں باقی ماندہ بھی اگر چن لئے گئے تو پی ٹی آئی حکومت مضبوط ہو جائے گی۔ اپوزیشن کے مضبوط اتحاد کی تشکیل سہل نہیں۔ قرائن یہ کہتے ہیں کہ میاں محمد نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ سے کچھ نہ کچھ مفاہمت ہو چکی ہے ۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…