اسلام آباد ( آن لا ئن )اگر آپ بھی اپنے بینک اکاؤنٹ میں بڑی رقم رکھتے ہیں تو ہوشیار ہوجائیں! حکومت نے ایسا قدم اُٹھالیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر )نے بینکوں سے ٹیکس نا دہند گان اور ما ہا نا 10لا کھ روپے نکلوانے والے اور ایک کروڑ روپے جمع کرا نے والے تما م افراد کا ریکا رڈ بھی طلب کیا گیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نا دہند گان کیخلا ف گھیرا
مزید تنگ کرتے ہوئے بینکو ں سے ٹیکس نا دہند گان کی اہم معلو ما تی رپورٹ طلب کر لی ، بینکو ں سے 10لاکھ روپے ما ہا نا نکلو انے والے افراد اور 10لاکھ نکلوانے والے کی ٹیکس کٹوتی کی معلو ما ت بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے ۔ اس کے علا وہ بینکو ں کو کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ایک کروڑ روپے رقم جمع کراتے اور 2لاکھ روپے ما ہانا کریڈٹ کا رڈ کا بل جمع کر اتے ہیں ان تمام افراد کی تفصیلا ت بھی فراہم کی جا یءں۔