منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مخصوص سرکاری ملازمین کو دو ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کردیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ما لی مشکلات ضرور ہیں لیکن عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی پہلی صوبائی حکومت نے مشکل حالات کے باوجود بہترین بجٹ پیش کیاہے اور ارکان اسمبلی نے بجٹ اجلاس کے دوران مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا اور پارلیمانی روایات کو برقرار رکھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج پنجاب اسمبلی میں رواں مالی سال 2018-19کا بجٹ منظورہونے کے بعد خطاب کررہے تھے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دشواریوں کے باوجود تمام اضلاع کیلئے ترقیاتی بجٹ دیا گیا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں واحد بجٹ ہے جس میں اعداد و شمار کی ہیرا پھیری نہیں اور نہ ہی کچھ چھپایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے کابینہ کے اجلاس کا سلسلہ شروع کریں گے۔پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق گڈگورننس کو بلندیوں تک لے کر جائیں گے اور ارکان اسمبلی سے پہلے سے زیادہ مشاورت کرکے اگلا بجٹ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے تعاون اور اعتماد کرنے والوں کا مشکور ہوں۔ ارکان اسمبلی کی مشاورت سے منصوبے مکمل کریں گے۔وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کے عملے کو 2 ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کیا۔ارکان اسمبلی نے ایوان میں عمران خان زندہ باداور عثمان بزدار زندہ باد کے نعرے لگائے۔سپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا۔  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ما لی مشکلات ضرور ہیں لیکن عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی پہلی صوبائی حکومت نے مشکل حالات کے باوجود بہترین بجٹ پیش کیاہے اور ارکان اسمبلی نے بجٹ اجلاس کے دوران مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا اور پارلیمانی روایات کو برقرار رکھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…