اسلام آباد(آئی این پی) مشیروزیراعظم برائے تجارت عبدالرزاق داؤدسے یوٹیلیٹی سٹورزملازمین کے مذاکرات کامیاب ،مظاہرین کے 10میں سے 5 مطالبات مان لیے گئے، مطالبات میں نجکاری روکنا،ملازمین کی مستقلی اورمستقل ایم ڈی کی تعیناتیشامل ہیں ،یوٹیلٹی اسٹورزملازمین کا دھرنا ختم کرنیکا اعلان ۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے درمیان مذاکرات ہو گئے ۔ مطالبات میں نجکاری روکنا،ملازمین کی مستقلی اورمستقل ایم ڈی کی تعیناتی شامل ہیں ۔ مطالبات تسلیم ہونے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورزملازمین نے دھرنا ختم کرنیکا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کئے جانے کے نوٹیفکیشن تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیاتھا۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ڈی چوک پر یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا تھا اور چار روز سے جاری احتجاجی دھرنے کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب جانے والے ملحقہ راستوں کو خاردار تار لگاکر سیل کیاگیا تھا اور پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات تھی۔ دھرنے کے باعث لوگوں کو آمد ورفت میں خلل کے باعث مشکلات کا سامنا رہا۔ مشیروزیراعظم برائے تجارت عبدالرزاق داؤدسے یوٹیلیٹی سٹورزملازمین کے مذاکرات کامیاب ،مظاہرین کے 10میں سے 5 مطالبات مان لیے گئے، مطالبات میں نجکاری روکنا،ملازمین کی مستقلی اورمستقل ایم ڈی کی تعیناتیشامل ہیں ،یوٹیلٹی اسٹورزملازمین کا دھرنا ختم کرنیکا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے درمیان مذاکرات ہو گئے ۔