جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل،فہرست میں عمران خان کو کس نمبرپر رکھاگیا ہے ؟مزید کون سی پاکستانی شخصیات شامل ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ئی این پی) وزیراعظم عمران خان کو مسلم دنیا کے با اثرترین شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، عمران خان کے علاوہ مزید تین پاکستانی بھی لسٹ میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق اردن کی رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے خدمت خلق، آرٹ اینڈ کلچر، سائنس، ٹیکنالوجی،

سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف 13 کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پانچ سو بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست سال 2019 جاری کردی۔وزیراعظم عمران خان کا نام مسلم دنیا کی 50 بااثر ترین شخصیات میں شامل کرلیا گیا ہے، فہرست میں عمران خان کا نام انتیسویں نمبر پر ہے،جاری کردہ فہرست میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ مزید تین پاکستانی بھی شامل ہیں، جن میں جسٹس شیخ محمد تقی عثمانی ،امیرتبلیغی جماعت حاجی محمد عبد الوہاب، اور مولاناطارق جمیل ہے۔مولوی تقی عثمانی چھٹے، حاجی عبدالوہاب 19 ویں اور مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں۔دوسری جانب مسلم حکمران اور رہنما ؤں کی فہرست میں عمران خان کا 15واں نمبر ہے۔مسلم دنیا پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی شخصیات میں پہلے نمبر پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ، دوسرے نمبر پرسعودی فرمان رواسلمان بن عبدالعزیز، اور تیسرے نمبر پر اردن کے کنگ عبداللہ ہیں۔خیال رہے انتخابات 2018 میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی، عمران خان اپنے پانچوں حلقوں سے کامیاب قرار پائے۔جس کے بعد 17 اگست کو عمران خان آئندہ پانچ سال کے لیے پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم متخب ہوئے اور 18 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ وزیراعظم عمران خان کو مسلم دنیا کے با اثرترین شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، عمران خان کے علاوہ مزید تین پاکستانی بھی لسٹ میں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…