کابل(آئی این پی)افغان طالبان کے ترجمان نے پاکستانی قید سے ملا برادر کی رہائی کی تصدیق کردی، ملا برادر کو بیماری کے باعث رہا کیا گیا، پاکستان امن مذاکرات میں کردار ادا کر نا چاہتا ہے،ملا برادر کی رہائی کا مقصد امریکا اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے امن مذاکرات کی راہ ہمورا کرنا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے (ی بی سی) کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2010 میں گرفتار کیے جانے والے تنظیم کے بانی رہنما ملا برادر کو پاکستانی حکام نے رہا کر دیا ہے۔طالبان ذرائع کا کہنا تھا کہ ملا برادر کو بیماری کے باعث رہا کیا گیا، اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان یہ چاہتا ہے کہ وہ امن مذاکرات میں کردار ادا کریں، توقع ہے کہ وہ امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملابرادر کو اعلی سطح کے مذاکرات کے بعد رہا کیا گیا اور ان کی رہائی کا مقصد امریکا اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے امن مذاکرات کی راہ ہمورا کرنا ہے۔خیال رہے پاکستان کی جانب سے فروری 2010 میں ملا برادر کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی تھی، ملا عبدالغنی برادر ملاعمر کے دور میں دوسرے بڑے طالبان رہنما تھے جو جنوبی افغانستان میں تنظیم کی فوجی کارروائیوں کے لیے رابطہ کار تھے۔ افغان طالبان کے ترجمان نے پاکستانی قید سے ملا برادر کی رہائی کی تصدیق کردی، ملا برادر کو بیماری کے باعث رہا کیا گیا، پاکستان امن مذاکرات میں کردار ادا کر نا چاہتا ہے،ملا برادر کی رہائی کا مقصد امریکا اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے امن مذاکرات کی راہ ہمورا کرنا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے (ی بی سی) کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2010 میں گرفتار کیے جانے والے تنظیم کے بانی رہنما ملا برادر کو پاکستانی حکام نے رہا کر دیا ہے۔