بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ملک کی پالیسیاں 7 سے 8 لوگوں کے ہاتھ میں آ گئیں، یہ لوگ کون ہیں اور روزانہ وزیراعظم ہاؤس میں کیا کرتے ہیں؟ معروف صحافی کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی محمد مالک نے ایک ٹی وی چینل پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ وزیراعظم ہاؤس میں سات سے آٹھ لوگوں کی میٹنگ ہوتی ہے، معروف صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیس کروڑ افراد کا ملک ہے، چالیس پچاس لوگوں کی کابینہ ہے، ٹاسک فورس کا ایک انبار لگا ہوا ہے مگر صبح کے وقت روزانہ وزیراعظم ہاؤس میں ایک میٹنگ ہوتی ہے،

روزانہ ہونے والی اس میٹنگ میں سات سے آٹھ افراد بیٹھتے ہیں، معروف صحافی نے کہا کہ یہ سات آٹھ لوگ کہنے کو تو میڈیا کو ڈسکس کرتے ہیں مگر اس میٹنگ میں ملک کی ہر چیز پر بحث ہوتی ہے، معروف صحافی نے کہا کہ کچھ اہم معاملات پر غور کیا جاتا ہے جیسے کے ایران کے ساتھ پالیسی کیا ہونا چاہیے، سعودی عرب جانا چاہیے یا پھر نہیں، اس کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی نے کیا کہا اور کیا نہیں کہا، روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی اس میٹنگ میں تمام چیزوں پر بات کی جاتی ہے۔ معروف صحافی محمد مالک نے کہا کہ یہ سات آٹھ لوگ ملک کی پالیسیوں پر بہت زیادہ اثر انداز ہو رہے ہیں، معروف صحافی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس میٹنگ میں کون کون شریک ہوتا ہے یہ میں پھر کبھی بتاؤں گا لیکن اس میٹنگ میں کون کون موجود نہیں ہوتا وہ بتاتا ہوں، انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور ان کے علاوہ وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود نہیں ہوتے اور نہ ہی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اس میٹنگ میں موجود ہوتے ہیں۔ اس موقع پر معروف صحافی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اس میٹنگ میں شامل ہونے والے یہ سات سے آٹھ لوگ کون ہیں جو وزیراعظم عمران خان کو ملکی معاملات پر تجاویز دے رہے ہیں اور اس کا نتیجہ ہم سب دیکھ رہے ہیں، معروف صحافی نے پروگرام کے دوران کہا کہ یہ ایک کنفیوژن ہے جو پھیلی ہوئی ہے کیونکہ ملکی معاملات پر ملک کے وزراء کی بجائے انہی سات آٹھ لوگوں سے گفتگو کی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…