حب ( آئی این پی ) بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے گڈانی کے ساحل سے پراسرار مورتی بر آمدکرلی گئی ہے۔مورتی گڈانی کے ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی تھی جس کے بعد ماہی گیروں نے مورتی کو گڈانی کسٹمز کے حکام کے حوالے کر دیا ،مورتی کی تاریخی حیثیت کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
گزشتہ روز بلوچستان کے ساحلی شہر گڈانی کے ساحل پر مقامی ماہی گیروں کے جال میں ایک پراسرار مورتی نما مجسمہ پھنس گیا،5 کلو وزنی اس مورتی کی بر آمدگی کی خبر جنگل کے آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئی جس کے بعد اسے دیکھنے کے لیے حب،کراچی اور دیگر علاقوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد گڈانی کے ساحل پر پہنچی۔مورتی دیکھنے کے لیے آنیوالے افراد اس مورتی نما مجسمے کو کسی ہندو مہاراج کی شخصیت سے تعبیر کر رہے ہیں ،مگر اس پر کسی بھی قسم کی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی،لوگوں نے مورتی کو محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کرنے کی تجاویز دیں ہیں تاکہ وہ اس مورتی کی تاریخی حیثیت کے حوالے سے کوئی حتمی بات کہہ سکیں۔دوسری جانب مورتی تاحال گڈانی کسٹم کے حکام کے پاس ہے جس کی حوالگی کے لیے گڈانی پولیس بھی کافی متحرک نظر آتی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس کی حوالگی کا فیصلہ آج کر لیا جائے گا۔ بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے گڈانی کے ساحل سے پراسرار مورتی بر آمدکرلی گئی ہے۔مورتی گڈانی کے ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی تھی جس کے بعد ماہی گیروں نے مورتی کو گڈانی کسٹمز کے حکام کے حوالے کر دیا ،مورتی کی تاریخی حیثیت کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔گزشتہ روز بلوچستان کے ساحلی شہر گڈانی کے ساحل پر مقامی ماہی گیروں کے جال میں ایک پراسرار مورتی نما مجسمہ پھنس گیا