کوئٹہ (این این آئی) وزرات داخلہ نے بلوچستا ن اسمبلی کے حلقہ پی بی 26پر کامیاب ہونے والے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے احمد علی کہذاد کو غیر ملکی قرار دے دیا،جمعرات کے روز وزارت داخلہ کی ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احمد علی کہذاد کی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر کردہ اپیل پر نادرا نے انکے کوائف کی دوبارہ چھان بین کی گئی نادرا اور احمد علی کہذاد کا موقف سننے کے بعد کیس کا باغور جائزہ لیا گیا رپورٹ میں
کہا گیا ہے کہ احمد علی کہذاد کی جانب سے 1979سے قبل کے کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہیں کیے جبکہ حساس اداروں اور ڈسٹرکٹ اینٹیلیجنس کوارڈینیشن کمیٹی کی جانب سے بھی انہیں غیر ملکی قرار دیا گیا ہے ،لہذا وہ غیر ملکی ہیں اور انہوں نے اپنے پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں، وزرات داخلہ نے رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کردی ہے جس کی روشنی میں الیکشن کمیشن احمد علی کہذاد کی اپیل پر فیصلہ سنائے گا