لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والی پر بننے والی کمیٹی پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے واقعے کی مکمل تحقیق کرے گی،کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان بھی شامل ہیں ۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ حمزہ شہباز سے درخواست ہے کہ والد صاحب سے مشورہ کر لیں ،حمزہ شہباز کے والد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور وہ خود پنجاب اسمبلی میں ۔انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز کو مشورہ ہے وہ دوپہر میں آیا کریں تاکہ ارکان
کیساتھ دھوپ میں کھڑے ہو سکیں ۔حمزہ شہباز صاحب عمران خان اور فیاض چوہان کی تربیت کی فکر نہ کریں بلکہ اسلامیات کے ٹیچر کو بلا کر اپنی اور اپنے ارکان کی تربیت کریںیہ لوگ اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی من پسند وڈیو بنا کر لے آئیں تو کیا کہہ سکتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا سمیت سب نے دیکھا کہ پنجاب اسمبلی میں اس روز کیا ہوا۔موسم ٹھنڈا ہوتا ہے تو حمزہ احتجاج میں آجاتے ہیں، (ن) لیگ کی اخلاقیات کا عالم یہ ہے ڈھائی ہزار روپے کیلئے حاضریاں لگا رہے ہیں،میں حمزہ شہباز سے درخواست کرتا ہوں کہ ارکان سمیت اجلاس میں شریک ہوں۔