جنیوا (آئی این پی)عالمی اقتصادی فورم نے ایک سو چالیس ملکوں میں عالمی معاشی مسابقت کے حوالے سے پاکستان کی رینکنگ بہتر کر کے 107 کر دی ہے ۔ پچھلے سال اس انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ 115 تھی ۔عالمی اقتصادی فورم نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب کی کوششوں کی بھی تعریف کی ، مشعل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو افسر عامر جہانگیر
نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو رپورٹ پیش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن کی رینکنگ بھی 102 سے بہتر ہو کر 99 ہو گئی ہے ۔عالمی اقتصادی فورم نے کہا کہ اس تبدیلی میں نیب کا عملی کردار اہم رہا ہے۔عالمی اقتصادی فورم کا عالمی مسابقت کا انڈیکس کسی ملک کی معیشت کی پیداواری صلاحیت ناپنے کا نیا پیمانہ ہے۔