ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

رانا مشہود احمد کون لیگ کے افواج پاکستان کے ساتھ معاملات طے پا جانے کے متعلق بیان مہنگا پڑ گیا،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سیشن عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست تھانے کی حدود کے تعین کی بناء پر ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ تھانے کی حدود کا تعین کیا جائے اور پھر کیس متعلقہ تھانے کے جج کے پاس ٹرانسفر ہو گا۔گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے درخواست پر سماعت کی ۔

صدر پیس فار لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن میاں عامر رزاق نے ایڈووکیٹ مہر عابد شمسی کی وساطت سے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے 5اکتوبر کو میڈیا پر ایک انٹرویو کے دوران ن لیگ کے افواج پاکستان کے ساتھ معاملات طے پا جانے کے متعلق بیان دیا، رانا مشہود نے کہا فوج سے ڈیل کے مطابق ہم دو مہینوں کے بعد دوبارہ حکومت بنا لیں گے، اس بیان کی تردید آئی ایس بی آر کے سربراہ کی طرف سے کی گئی جو کہ تمام اخبارات اور میڈیا پر دی گئی۔محب وطن شہری ہونے اور سماجی کارکن ہونے کے باعث اس بات کا دلی دکھ ہوا، رانا مشہود کے اس بیان نے ملکی سلامتی کو بہت نقصان پہنچایا، رانا مشہود کے اس بیان کا مقصد افواج پاکستان کو بدنام کرنا تھا، سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کا یہ بیان وطن سے غداری کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا انکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔ تھانہ مصری شاہ کے ایس ایچ او نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ایف آئی آر کیسے کاٹ سکتے ہیں اس واقعہ کا تعلق میرے تھانے کی حدود سے نہیں ہے۔جس چینل پر رانا مشہود نے بیان دیا وہ نجی چینل بھی میرے تھانے کی حدود میں نہیں آتا۔ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے تھانے کی حدود کے تعین کی بناء پر دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔عدالت نے رپورٹ کے مطابق درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانے کی حدود کا تعین کیا جائے اور پھر کیس متعلقہ تھانے کے جج کے پاس ٹرانسفر ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…