بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایک طرف کہتے ہیں کہ این آر او نہیں مانگ رہے دوسری طرف (ن) لیگ کی قیادت اندر پاؤں پکڑ رہی ہے‘فیاض الحسن چوہان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کی اے پی سی کو آل پاکستان لٹ مار ایسوسی ایشن قرار دیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن اے پی سی کرے یا کے ٹو کی پہاڑی پر چڑھ جائیں احتساب تو ہو کر رہے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آل پاکستان لٹ مار ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو اب مزید لٹ مار نہیں کرنے دیں گے۔یہ ایک طرف کہتے ہیں کہ این آر او نہیں مانگ رہے تو دوسری طرف (ن) لیگ کی قیادت اندر پاؤں پکڑ رہی ہے۔یہ چیخیں ماریں یا کے ٹی کی پہاڑی پر چڑھ جائیں

احتساب ضرور ہوگا۔فیاض الحسن چوہان نے کہاچیف جسٹس آف پاکستان نے کل سب صوبوں کے منسٹراور میڈیا مالکان کو بلایا ہوا تھا۔احتجاج صرف باپ بیٹے کا ہے،پیپلز پارٹی والے اندر بیٹھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کے پاس کوئی اخلاق نہیں ہے۔عمران خان نے 22 کروڑ پاکستان کے عوام کے دل جیتے ہیں۔ہمارا ایجنڈا صرف احتساب کا عمل ہے رہے گا۔سپریم کورٹ،نیب اور ایف آئی اے کو ہم تمام اختیارات دیں گئے۔کسی بھی پارٹی رہنما کے خلاف بھی ادارے کاروائی کر سکتیں ہیں۔ن لیگ کو چوہدری پرویز الٰہی ہضم نہیں ہو رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…