اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں سے وہ مالی پیکیج لینے میں کامیاب ہوئے اب انہوں نے ملائیشیا کا دورہ کرنا ہے ۔ اس حوالے سے معروف صحافی ہارون الرشید کہتے ہیں کہ میں عمران خان اور مہا تیربن محمد کے تعلقات سے واقف ہوں۔ اس میں تھوڑا سا میرا بھی کردار ہے۔کیونکہ میں نے عمران خان کو تجویز کیا تھا کہ وہ ملائشیا جائیں۔مہا تیر کے ایک نائب پنجاب یونیورسٹی پڑھتے رہے۔میرے ان کے ساتھ کچھ تعلقات تھے
تو انہوں نے مجھے بتایا کہ مہا تیر بن محمد کہتے ہیں کہ اگرعمران خان جیسے ہی لوگ ہوں توپھر وہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ اگر ہم ملائشیا سے 4 بلین ڈالر کا تیل لیں تو اس میں ہمیں کچھ رعایت مل سکتی ہے۔اگرچہ یہ آئل نجی کمپنیوں کی طرف سے ملنا ہے۔لیکن مہا تیر بن محمد اس میں رعایت دلوانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔کیونکہ ان کی حیثیت ایک قائد جیسی ہے ۔انہوں نے 25سال قیادت کی ہے۔یاد رہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان کچھ دن پہلے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا۔