ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دیوالی کے موقع پر ملک کی معروف ڈائمنڈ کمپنی کی طرف سے ملازمین میں قیمتی تحائف تقسیم کیے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر سورت کی مشہورڈائمنڈ کمپنی ہریکرشنا ایکسپورٹس‘کی جانب سے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی اپنے ملازمین کے لیے اچھی کارکردگی پرقیمتی تحائف تقسیم کیے گئے ہیں۔
ہرے کرشنا ایکسپورٹس ڈائمنڈ کمپنی نے دیوالی کے موقع پر تقریب کا انعقادکیا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اوروہیں کی 2 خواتین ملازمین کو گاڑی کا تحفہ دیا جبکہ ہریکرشنا ایکسپورٹس کمپنی کے دیگر 600 ہیرے پالشرز‘ (ملازمین) میں گاڑیاں کمپنی کے چیئرمین کی جانب سے تقسیم کی گئیں۔کمپنی کے چیئرمین ساوجی ڈھولکیاکا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سال اپنی کمپنی کیساڑھے 5 ہزار ملازمین میں سے 1600 کا انتخاب کیا ہے، جنہوں نے پورے سال میںعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اْن کو بونس کے طور پرقیمتی انعامات دینے کا اعلان کیا تھاجس میں گاڑیاں اور فلیٹس شامل ہیں۔ڈھولکیا نے بتایا کہ کرشنا برانڈ کے ہیرے کے یورات بنانے والی اس کمپنی کے ملازمین میں قیمتی تحائف تقسیم کرنے کا سلسلہ پچھلے 4 سالوں سے جاری ہے جو دیوالی بونس کے طور پر دیے جاتے ہیں۔کمپنی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جن 2 خواتین ملازمین کو گاڑی تحفے میں دی گئی ہے ان میں سے ایک ’کاجل‘ نامی خاتون معذور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاجل اور دوسری خاتون ملازم ہیرلبین گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لیے سورت سے دہلی گئیں تھیں جہاں مودی نے انہیں دوران ملاقات گاڑی کی چابی تحفے میں دی۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ 300 فلیٹس ملازمین کو دے دیے گئے ہیں جبکہ باقی زیر تعمیر ہیں وہ بھی جلد ملازمین میں تقسیم کر دیے جائیں گے۔