جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف صحافیوں کو ’’کانا‘‘کرنے کیلئے کونسا کلیہ استعمال کرتے تھے؟رؤف کلاسرا نے سنسنی خیز دعویٰ کردیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ڈیسک)بینظیر اور نواز شریف نے صحافیوں کے اپنے اپنے گروہ تشکیل دیے تھےجبکہ  نواز شریف تو صرف ان لوگوں کو خبر دیتے تھے جو ان کے قریب ہوتے تھے ۔ نواز شریف کسی صحافی کو اپنے قریب کرنے سے پہلے اسے لفافہ دے کر ’ کانا ‘ کرتے تھے ۔ان خیالات کا اظہارسینئر صحافی رﺅف کلاسرا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کو دبانے کا کام تو جنرل ایوب سے شروع ہوا تھا۔ بھٹو نے صحافیوں کو قید میں ڈالا ، جنرل ضیا ایک قدم آگے نکل گئے، ناصر زیدی جیسے صحافیوں کو کوڑے مارے گئے اور شاہی قلعے میں قید کیا جہاں ان کی جوانیاں ڈھل گئیں، بچے رل گئے۔صحافی جس قوم کیلئے لڑ رہے تھے وہ بھٹو کو عظیم قائد اور جنرل ضیا کو مرد مومن مرد حق کا درجہ دے کر خوش تھے ۔بینظیر بھٹو کو دوسرے حکومت میں سمجھ آگئی تھی کہ صحافیوں کا اپنا گروہ ہونا چاہیے جو ان کی بات سنتا اور سمجھتا ہو، زرداری نے اپنا ناشتہ گروپ تشکیل دے دیا۔ نواز شریف کاروباری انداز میں ڈیل کرنے کے قائل تھے۔ لاہور کے ایک صحافی نے بتایا کہ وہ نواز شریف سے لفافہ لیتے تھے کیونکہ اس کے بغیر وہ بھروسہ نہیں کرتے تھے ۔ جب تک وہ صحافی کو لفافے سے ’ کانا‘ نہ کرلیتے اسے قریب نہ آنے دیتے۔ خبر لینے کیلئے ضروری تھا کہ شریفوں کے قریب ہوا جائے، قریب ہونے کیلئے ضروری تھا کہ حلف وفاداری لیا جائے اور ان کا حلف وفاداری لفافہ تھا تاکہ وہ کل کو ان کے خلاف نہ لکھ سکے، یوں چند ہزار روپوں میں سب معاملات طے ہوجاتے تھے۔بعد میں نواز شریف کے اس گروپ کو ہیلی کاپٹر گروپ کا نام دیا گیا ۔ جہاں صاحب نے جانا ہے وہاں ہیلی کاپٹر میں چند صحافی اور کالم نگار بھی جائیں گے جو واپسی پر اپنے کالموں میں ان کی کرامات اور جلالی اندز کو عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

ہر جھوٹ کو سچ اور ہر نکمے اور کرپٹ لیڈر کو نیلسن منڈیلا اور چارلس ڈیگال بنا کر پیش کیا گیا۔ جو ایوریج قسم کی سوچ بھی نہیں رکھتا اسے انقلابی اور عظیم لیڈر کے طور پر پیش کیا یوں پاکستان میں درمیانے درجے کی قیادت اوپر ابھری جسے عوام سے زیادہ ان صحافیوں نے لیڈر کا درجہ دے رکھا تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…