اسلام آباد(وائس آف ایشیا) پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان معافی مانگیں یا پھر 50کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فوزیہ بی بی نے درخواست میں کہا ہے کہ عمران خان نے بغیر کسی ثبوت کے مجھ پر سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام عائد کیا ہے۔
جس سے میرا سیاسی کیرئیر خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔مجھے جماعت کی طرف سے انصاف نہیں ملا جس کے بعد میں نے عدالت سے رجوع کیا،عمران خان یا تو مجھ پرلگائے گئے الزامات کی تردید کر کے مجھ سے معافی مانگیں یا پھر 50کروڑ روپے حرجانہ ادا کریں۔خیال رہے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں بکنے والے 20 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالتے ہوئے شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے۔کرپشن الزامات پرجن20 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ان میں رکن اسمبلی فوزیہ بی بی بھی شامل تھیں۔فوزیہ بی نی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب کسی ممبر پرالزام لگایا جاتا ہے تو اس کی انکوائری کی جانی چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں سینیٹ میں جوڈراما ہوا ہے اس کوکھل کرقوم کے سامنے آنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ہم پارٹی کے ساتھ ہیں۔ ہم نے ہمیشہ کرپشن کیخلاف عمران خان کا ساتھ دیا۔ ہم چاہتے ہیں ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو۔عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ عمران خان کوشوز کاز نوٹس کا جواب دیں گے۔عمران خان کیخلاف عدالت میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کوپتا ہی نہیں ہے ،کس نے کس کوووٹ دیا۔اس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ملوث ہیں۔ عمران خان پرویز خٹک کے باعث الزامات لگا رہے ہیں۔