لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کی حکومت میں شامل جعلی ڈگری ہولڈر ایم پی اے کا انکشاف‘ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونیوالے ایم پی اے چودھری بلال اصغر کی انٹرمیڈیٹ اور بی اے کی ڈگریاں جعلی نکلی۔ذرائع کے مطابق دستاویزات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے 2015 میں جعلی ڈگری سے متعلق انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ تحریک انصاف کے ایم پی اے چودھری بلال اصغر نے فیصل آباد بورڈ سے 1996میں جعلی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری بنوائی۔ پھر
اس ڈگری کی بنیاد پر پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کا امتحان پاس کیاہے پنجاب یونیورسٹی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق چودھری بلال اصغر کی انٹرمیڈیٹ کی جعلی ڈگری ہے۔ فیصل آباد بورڈ نے تصدیق کی کہ جس رول نمبر کے تحت بلال اصغر نے انٹر کی ڈگری بنوائی ہے یہ رول نمبر جعلی ہے رپورٹ کی روشنی میں 29 جولائی 2015کو بی اے کا رزلٹ منسوخ کر دیا تھا۔ پنجاب یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ نے 2015میں جعلی رزلٹ کارڈ منسوخ کرنے کی منظوری دی تھی۔