جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو بیل آؤٹ پیکیج ملنے کے بعد مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے،سٹاک مارکیٹ میں بھرپور تیزی، نیا ریکارڈ بن گیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو بیل آؤٹ پیکیج ملنے کے بعد مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔سعودی امدادی پروگرام پربدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست جوش وخروش کا اظہار کیا گیا اور انہوں نے حصص کی خریداری میں بھرپور دلچسپی کامظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس38ہزاراور39ہزار کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرتے ہوئے 1500سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 39271پوائنٹس کی بلند

سطح پر پہنچ گیا جب کہ87.52فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی 2 کھرب 53اارب 59کروڑ32لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔ منگل کو سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لئے امدادی پروگرام کی منظوری کے پس منظر میں بدھ کوپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ۔اور ابتداء سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری کی گئی جس کی وجہ سے پہلے گھنٹے میں ہی انڈیکس 1ہزار پوائنٹس بڑھ گیا بعد میں بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 38ہزاراور39ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع انڈیکس 39296پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں معمولی کریکشن ہوئی لیکن زبردست تیزی کے اثرات کاروبار کے اختتام تک چھائے رہے اورٹریڈنگ ختم ہونے پرکے ایس ای100انڈیکس 1556.22پوائنٹس کے اضافے سے39271.12پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 801.23پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18872.79پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 935پوائنٹس اضافے سے 28925.72پوائنٹس ہو گیا۔ مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 2 کھرب 53اارب 59کروڑ32لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے نتیجے میں

سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب21ارب97کروڑ88لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب75ارب 57کروڑ20لاکھ روپے ہو گیا ۔گزشتہ روز8ارب مالیت کے 33کروڑ36لاکھ 41ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جب کہ اس کے مقابلے میں6ارب روپے مالیت کے 22کروڑ39لاکھ 37ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا اس لحاظ سے کاروباری حجم بھی بہتر رہا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر425کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 372کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،46میں کمی اور 7کمپنیوں کے

حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 327.05روپے کے اضافے سے6883روپے رہے جب کہ انڈس موٹرز کے حصص کی قیمت 63.55روپے کے اضافے سے1334.60روپے ہوگئی ۔سب سے زیادہ کمی انڈس ڈائنگ کے حصص کے بھاؤ میں ہوئی جو26.49روپے کی کمی

سے 503.50روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو 17.12روپے کی کمی سے2335.64روپے ہوگئی .کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک ، بینک آف پنجاب ،لوٹی کیمکل ،نیمر ری سنز ،آزگارڈ نائن ،میڈیا ٹائمز ،کوہ نور اسپننگ ،ڈیسکون آکسی چیم ،پاور سیمنٹ اور ستارہ پیرو ایکسائیڈ نمایاں رہے ۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اثرات غالب رہنے کا امکان ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…