جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کی 3 ارب ڈالرز کی امداد ناکافی ہے ٗیہ رقم تو صرف ایک ماہ میں ہی ختم ہوجائے گی ٗآئی ایم ایف کے پاس پھربھی جانا پڑے گا ،اہم سیاسی شخصیت کے انکشافات

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا محمد افصل نے سعودی عرب کی جانب ملنے والی 3 ارب ڈالرز کی امداد ناکافی قرار دیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ حکومت کو جلد بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس بھی جانا پڑے گا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی سمت نہیں ہے۔انہوں نے کہا سعودی عرب سے ملنے والے 3 ارب ڈالرز سے معاشی بحران حل نہیں ہوسکتا، کیونکہ یہ رقم تو صرف ایک ماہ میں ہی ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہجس وقت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مدت ختم ہوئی تو

ملکی معیشت بہت بہتر تھی، مگر اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے پاس کوئی پالیسی ہی نہیں دکھائی دے رہی۔لیگی رہنما نے کہا کہ ابھی تک تو یہ بھی نہیں معلوم کہ موجودہ حکومت ترقیاتی کاموں کیلئے کیا منصوبہ بندی کر رہی ہے اور یقیناًعوام پھر یہی سوال کریں گے کہ وہ ساڑھے 18 ارب ڈالرز جو ہم چھوڑ کر گئے تھے اور پھر اب جو سعودی عرب سے امداد ملی وہ کہاں گئی؟رانا افضل کے مطابق حکومت کو ابھی آئی ایم ایف کے پاس بھی جانا ہوگا، کیونکہ جس طرح کے اخراجات ہیں، ان میں ملک کو اس بحران سے نکالنا اور آگے لے کر چلنا بہت مشکل ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…