جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شفافیت کی دعوے دار پی ٹی آئی حکومت کے نیا پاکستان ہا ؤسنگ سکیم کو ایجنٹ مافیا چمٹ گیا،فارم فروخت کرنے کی لوٹ سیل لگا دی گئی، افسوسناک صورتحال

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) شفافیت کی دعوے دار پی ٹی آئی حکومت کے منصوبے نیا پاکستان ہا ؤسنگ سکیم کو ایجنٹ مافیا چمٹ گیا،سادہ لوح افراد کو مفت ملنے والا فارم 50 روپے میں فروخت کیاجارہا ہے۔اسلام آباد میں نادرا دفترکے باہر ایجنٹوں نے فارم فروخت کرنے کی لوٹ سیل لگا دی۔حکومت کا نیا پاکستان ہاسنگ سکیم منصوبہ،جس کے تحت غریبوں کو سستے گھر قسطوں میں ملیں گے،فارم کی بھی کوئی قیمت نہیں رکھی گئی، غریب گھر ملنے سے پہلے ہی لٹنے لگے ہیں،پہلے مرحلے میں 7 اضلاع اسلام آباد،

سکھر، کوئٹہ، گلگت، مظفر آباد، سوات اور فیصل آباد شروع کیا گیا ہے جہاں ایجنٹ مافیا سرگرم ہے، سادہ لوح افراد کومفت میں ملنے والا فارم پچاس روپے میں بیچا جارہا ہے۔اسلام آباد میں نادرا دفتر کے باہرپولیس کی موجودگی میں ایجنٹ مافیا سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہے، ٹوئنٹی فور نیوزنے شہریوں کو لوٹنے والے ایجنٹوں کی فوٹیج بھی حا صل کرلی،اس سے پہلے بھی مختلف شہروں میں فارم فروخت کرنیکی شکایات سامنے آئی تھیں مگر روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…