جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے،آشیانہ سے کوئی لینا دینا نہیں،حکومت اپنے مخالفین کو ٹھکانے لگانا چا رہی ہے ‘ سعد رفیق نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خبریں آرہی ہیں کہ حکومت اپنے مخالفین کو ٹھکانے لگانا چاہ رہی ہے، احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے، یہی روش رہی تو پاکستان اور سیاسی استحکام کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ بعض لوگوں کی وجہ سے نظام عدل امتحان میں پڑ چکا ہے ۔ اگر یہی روش جاری رہی تو سیاسی استحکام کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے بتایا

گیا ہے کہ نیب کو ریلوے کے حوالے سے بھی شکایت ہے ۔ افسوس ہے کہ ہم اپنا خون جگر دے کر مرے ہوئے قومی ادارے کو سیدھا کرتے ہیں اور ہماری کارکردگی پر پانی پھیر دیا جاتا ہے ۔ میرا آشیانہ سے کوئی لینا دینا نہیں ، مجھے پیرا گون کا مالک بنا دیا گیا ہے ، یہ سب باتیں مفروضو ں پر مبنی ہیں ،کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی یہ بھگت چکا ہوں اور مجھے تحقیقات کے بعد کلین چٹ دی گئی ۔ یہ خبریں آرہی ہیں کہ حکومت اپنے مخالفین کو ٹھکانے لگانا چا رہی ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…