منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

’’پی ٹی آئی حکومت کیلئے بڑی پریشانی کھڑی ہو گئی‘‘ یوٹیلٹی اسٹور ملازمین ڈٹ گئے، دھرنا تیسرے روز میں داخل دھرنا ختم کرنے کیلئے کس حکومتی شخصیت کے استعفے کی شرط رکھ دی؟

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آل پاکستان مرکزی ورکرز یونین آف یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے استعفے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔آل پاکستان مرکزی ورکرز یونین آف یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کا نجکاری کے خلاف ا?ج تیسرے روز بھی ڈی چوک پر دھرنا جاری ہے جب کہ یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر اْن کے

مطالبات نہیں مانے گئے تو وہ خاردار دار تاریں عبور کر کے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے اور احتجاج کا دائرہ بھی بڑھا دیا جائے گا۔دھرنے کے شرکا کی جانب سے حکومت مخالف نعرے لگائے جا رہے ہیں جب کہ مظاہرین نے اپنے بقایا جات کی فوری ادائیگی اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا بھی مطالبہ کر رکھا ہے۔ مظاہرین نے سبسڈی میں خوردبرد کے الزام کے دستاویزی ثبوت پیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو یوٹیلٹی اسٹورز کا سودا ہرگز نہیں کرنے دیں گے اور جب تک حکومتی وفد مذاکرات کے لیے نہیں آتا وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ نے سیکرٹریٹ جانے والے تمام راستے سیل کر رکھے ہیں جب کہ ریڈ زون میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔مظاہرین نے ملازمین کو مستقل کرنے سمیت چھ مطالبات حکومت کے سامنے رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن آنے تک دھرنا جاری رہے گا۔ ہے کہ حکومت کو یوٹیلٹی اسٹورز کا سودا ہرگز نہیں کرنے دیں گے اور جب تک حکومتی وفد مذاکرات کے لیے نہیں آتا وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ نے سیکرٹریٹ جانے والے تمام راستے سیل کر رکھے ہیں جب کہ ریڈ زون میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔مظاہرین نے ملازمین کو مستقل کرنے سمیت چھ مطالبات حکومت کے سامنے رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن آنے تک دھرنا جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…