اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ کے ترجمان نے شریف خاندان کے خلاف نیب کی اپیلوں کی سماعت کے حوالے سے قائم تین رکنی بنچ سے جسٹس عمر عطابندیال کے ازخود الگ ہونیکی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیدیا اور واضح کیاہے کہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے خود کو بینچ سے علیحدہ نہیں کیا بلکہ انکی ناسازی طبیعت کے باعث چیف جسٹس نے دوبارہ نیا بینچ تشکیل دیا ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابقچیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے میڈیا پر شریف خاندان کے خلاف نیب کی اپیلوں کی
سماعت کے حوالے سے قائم تین رکنی بنچ سے جسٹس عمر عطابندیال کے الگ ہونے سے متعلق چلنے والی خبروں کا سخت نوٹس لیا ہے ۔اعلامیہ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی بینچ سے الگ ہونے سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس عمر عطا بندیال نے بینچ سے خود کو علیحدہ نہیں کیا بلکہ ان کی طبیعت ناساز ہے اور انکی طبیعت خراب ہونے کے باعث چیف جسٹس نے اس کیس کی سماعت کے لئے دوبارہ بینچ تشکیل دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کیبینچ سے خود کو الگ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔