جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

ڈیرہ غازی خان، ملتان روڈ پرتیز رفتار دو مسافر بسوں میں تصادم، 19افراد جاں بحق، 35 زخمی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018 |

ڈیرہ غازی خان(آن لائن) ڈیرہ غازی خان، ملتان روڈ پرتیز رفتار دو مسافر بسوں میں تصادم‘ 19افراد جاں بحق35 زخمی، ریسکیو 1122نے زخمیوں اور مرنے والوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا‘ المناک حادثہ موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا، مسافروں کو بسوں کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا‘ ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ، شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا‘ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ ہسپتال پہنچ گئی‘ امدادی کاموں میں رینجرز کے جوانوں نے بھی حصہ لیا‘ ہسپتال میں خون کے عطیات دینے والے شہریوں کی لائنیں لگ گئیں‘

جائے وقوعہ پر زخمی مسافروں کا سامان چوری، افسوسناک واقعہ، دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے قریب غازی گھاٹ میں ٹریفک حادثہ پر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کمشنر اور آر پی او کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے حادثے کے بارے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…