پاکستان کے اہم علاقے میں 9سال بعد سول اختیارات اور انتظامات پاک فوج سول انتظامیہ کو حوالے کریگی ،باقاعدہ تقریب کے انعقاد کیلئے انتظامات مکمل

21  اکتوبر‬‮  2018

سوات(آ ن لائن)سوات میں نوسال بعد سول اختیارات اور انتظامات پاک فوج سول انتظامیہ کو حوالے کریگی ،اس سلسلے میں سیدوشریف ایرپورٹ میں باقاعدہ ایک تقریب منعقد کی جائیگی جس میں صوبائی وزیرا علی ،کورکمانڈڑ پشاور اور دیگر اعلی فوجی وسول حکام شرکت کرینگے ،تفصیلات کے مطابق سوات میں نو سال قبل دوران اپریشن سول اختیارات معطل کردیئے گئے اور یہ اختیارات پاک فوج کو منتقل کردیئے گئے تھے لیکن اب چونکہ سوات میں امن قائم ہیں تو آج بروز پیر یہ اختیارات پاک فوج سے دوبارہ سول انتظامیہ کو سونپے جائینگے

جس کے لئے سیدوشریف ائرپور ٹ میں باقاعدہ ایک تقریب بھی منعقد کی جارہی ہے جس میں صوبائی وزیر اعلی محمود خان ،کورکمانڈر پشاور اور دیگر اعلی فوجی وسول حکام شرکت کرینگے واضح رہے کہ دوران اپریشن سوات کے علاوہ ملاکنڈ ڈیوثرن کے دیگر اضلاع دیراپر ،دیر لوئر ،شانگلہ اور بونیر میں بھی کامیاب اپریشن کے بعد ان اضلاع سے پاک کو دیئے گئے خصوصی اختیارات سول انتظامیہ کو منتقل کردیئے گئے تھے جبکہ سوات کے تحصیل بحرین میں پہلے ہی یہ اختیارات دیرپا امن کے بعد منتقل کردیئے گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…