پاک فوج اور ملکی سلامتی کیخلاف ہرزہ سرائی ،ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

20  اکتوبر‬‮  2018

لاہو ر (نیوز ڈیسک) عدلیہ کے بعد پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی پر نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرادی، جس میں کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیان سے ہر پاکستانی کی دل آزاری ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے خلاف بیان پر نہال ہاشمی کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست ہفتہ کو جمع کرادی گئی ، شہری نے یہ درخواست لاہور کے

تھانہ سول لائن میں درخواست کرائی جس میںمئو قف اختیار کیا گیا ہے کہ کہ نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہیں، پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی سے ہرپاکستانی کی دل آزاری ہوئی۔یاد رہیجمعہ کے روز نہال ہاشمی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاک فوج اور بھارتی اشتعال انگیزی کی روک تھام کے لیے یقینی سمجھے جانے والے ملک کے دفاعی اثاثوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں لا حاصل قرار دیا تھا، انہوں نے اس حقیقت کو بھی نظر انداز کیا کہ پاکستان نے کبھی بھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا بلکہ اپنے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے یہ اثاثہ جات تیار کیے ہیں۔مسلم لیگ ن نے نہال ہاشمی کے پاک فوج کے خلاف بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا بیان پارٹی موقف سے موافقت نہیں رکھتا،وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے نہال ہاشمی کے موقف کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہوتی ہے لہذا ایسی ہرزہ سرائی درست نہیں ہے۔وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے نہال ہاشمی کے موقف کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہوتی ہے لہذا ایسی ہرزہ سرائی درست نہیں ہے۔واضح رہے کہ نہال ہاشمی اس سے قبل بھی ملک کی اعلی عدلیہ کے خلاف دھمکی آمیز گفتگو کرنے کے سبب توہینِ عدالت کے جرم میں ایک مہینے کی سزا کاٹ چکے ہیں، جذبات میں بیان دینے کے بعد نہال ہاشمی عدالت سے معافی بھی مانگتے رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…