کراچی (این این آئی) سندھ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی کے نارواسلوک کے خلاف بینکنگ کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نارواسلوک خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی منی لانڈرنگ کیس میں گواہوں سے من پسند بیان کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔
جے آئی ٹی گواہوں سے ملزم کی طرح برتاؤ کر رہی ہے،بیان کے لئے بلا کر گواہوں سے طویل انتظار کرایا جاتا ہے، بغیر بتائے کئی کئی گھنٹے تک انتظار کرایا جاتا ہے،اس دوران کھانے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی، گواہی کے لئے فون پر بلا یا جاتا ہے، فون کرنے والا اپنا نام بھی نہیں بتاتا، تفتیش کرنے والا اپنے بارے میں کچھ نہیں بتاتا وہ کیا کرتے ہیں، دوران تفتیش غیر متعلقہ سوالات کئے جاتے ہیں،تفتیشی دفتر میں بلائے گئے شخص سے گالی گلوچ تک کی جاتی ہے، یہ سب مرضی کا بیان لینے کے لئے دباؤ ڈالنا ہے،جے آئی ٹی اپنے اختیارات کسی دوسرے کو منتقل نہیں کر سکتی، اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اومنی گروپ کے دفاتر پر ریڈز کئے گئے،خوف سے اومنی گروپ کے ملازم استعفے دے رہے ہیں،فیئر ٹرائیل سمیت جے آئی ٹی کو حدود میں رہ کر کام کرنے کا حکم دیا جائے،پسند کا بیان لینے کے لئے گواہوں پر دباؤ نہ ڈالنے کا حکم دیا جائے۔ سندھ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی کے نارواسلوک کے خلاف بینکنگ کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نارواسلوک خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی منی لانڈرنگ کیس میں گواہوں سے من پسند بیان کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔جے آئی ٹی گواہوں سے ملزم کی طرح برتاؤ کر رہی ہے،بیان کے لئے بلا کر گواہوں سے طویل انتظار کرایا جاتا ہے