کراچی (این این آئی)پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے خلاف الیکٹرانکس سامان اسمگل کیس کی سماعت ،عدالت نے اسلم خان کی عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع کردی ہے ۔جمعرات کو این اے 254 عزیز آباد سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان کسٹم کورٹ میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع کردی
عدالت میں کسٹم حکام کی ملزم محمد اسلم خان کو تفتیش میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے رکن قومی اسمبلی کو تفتیش میں تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی ، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی طویل عرصے سے مس ڈیکلریشن کیس میں اشتہاری ہیں،1997 کو ڈائریکٹوریٹ اینڈ جنرل انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن کے ائیر فلائیٹ یونٹ کسٹمز کو اسمگلنگ کی شکایت موصول ہوئی ،کسٹم حکام کا الزام ہے کہ پاکستان ائیر فورس کے درآمد شدہ سامان کی آڑ میں اسمگلنگ کی اطلاع پر کارروائی ہوئی,ملزمان نے ائیر فورس کے 1995 سے 1997 تک درجنوں کنسائنمنٹ کی آڑ میں الیکٹرونکس سامان اسمگل کیا،محمد اسلم خان و دیگر نے 28.57 ملین روپے کی مس ڈیکلریشن کی,ائیر فورس کے سامان کی آڑ میں اسمگلنگ ائیر فورس کے سامان کے چیک نہ ہونے کے باعث کی گئی,14 دسمبر 1998 کو کسٹم کورٹ نے اسلم سنگا پوری کی غیر موجودگی میں دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی ،پیش نہ ہونے پر کسٹمز حکام نے چالان میں اسلم خان کو اشتہاری قرار دے دیا،2004 میں عدالت نے اسلم خان کے بھائی کو بری کردیا تھا ،پیش نہ ہونے پر عدالت نے اسلم خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے خلاف الیکٹرانکس سامان اسمگل کیس کی سماعت ،عدالت نے اسلم خان کی عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع کردی ہے ۔جمعرات کو این اے 254 عزیز آباد سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان کسٹم کورٹ میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع کردی