اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے سینیٹ ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان سے اثا ثوں کی سالانہ تفصیلات 31دسمبر تک طلب کر لیں،الیکشن کمیشن یکم جنوری کو اثا ثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کے نام جاری کر ے گا جبکہ اثا ثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو اثا ثوں کی سالانہ تفصیلات جمع کرا نے کی ہدایت کی ہے ، تفصیلات جمع کرانے کی
آخری تاریخ 31دسمبر 2018 ہے، الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کو اپنے زیر کفالت بچوں کے اثا ثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ، الیکشن کمیشن یکم جنوری کو اثا ثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کے نام جاری کر ے گا جبکہ 15جنوری تک گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی ، ارکان اس حوالے سے فارم الیکشن کمیشن کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں متعلقہ فارم سینیٹ ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریٹ کو بھجوا دیئے ہیں ۔