بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

پارلیمنٹ لاجز کے چوتھے فلور میں ایسا کیا ہے کہ وہاں کوئی رکن اسمبلی رہنے کیلئے تیار نہیں؟جاتے جاتے سابقہ اراکین کیا کام کرگئے؟

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ہاوس کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کا مسئلہ اٹھا دیا ، اراکین لاجز کے چوتھے فلور پر رہنے کو تیار نہیں چوہے سیلنگ میں چھپ جاتے ہیںلاجز میں سیلنگ کو ختم کیا جائے ، دو کمروں کا بجلی کا بل 50ہزار بہت زیادہ ہے اراکین کمیٹی سابقہ اراکین پارلیمنٹ بجلی کے بل نہیں دے کر گے وہ بھی شامل ہیں آئیسکو حکام ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی ہاوس کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ لاجزمیں ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سینیٹ کلثوم پروین ، میر یوسف بادینی کے حکام سی ڈی اے ، آئیسکو کے حکام نے شرکت کی ۔ ا جلاس میں پارلیمنٹ لاجز میں سہولیات کی فراہمی، مرمت، صفائی اور بلوں میں اضافے کے معاملے پر غورکیا گیا ۔ سی ڈی اے حکام کی جانب سے بتا یا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں ٹک شاپ اور دیگر سہولیات سے متعلق سفارشات پر عملدرآمدجبکہ، موجودہ لاجز کی مرمت کے لئے ٹھیکے دینے کے لئے پی سی ٹو تیار کرلیا ہے جس پر چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈی ولا نے کہاکہ چھ ماہ اجلاس منعقد کرتے ہی گذر گے کارکردگی زیرو ہے سی ڈی اے اب کام بھی شروع کرئے ، کب سے 1.5بلین روپے سے پارلیمنٹ لاجز کی تزئین و آرائش کرنی ہے لیکن معاملہ ابھی تک وہیں پر ہے۔ کمیٹی اجلاس میں اراکین کمیٹی کی جانب سے بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں پر بحث کی گئی سینیٹر کلشوم پروین نے کہا کہ لاجز دو کمروں پر مشتمل ہے ان دوکمروں میں دو اے سی لگے ہوئے ہیں جبکہ بل انہیں 50ہزار کا بھیج دیا جاتاہے ،سینیٹر میر یوسف بادینی نے کہاکہ مئی میں سب لوگ الیکشن کے سلسلے مین اپنے اپنے حلقوں میں موجود تھے لیکن بل تب بھی اسی شرح سے آرہے ہیں جس پر آئیسکو حکام نے بتایا کہ بل میٹر ریڈنگ دیکھ کر بھیجے جاتے ہیں چونکہ

سابقہ اراکین پارلیمنٹ بل ادا نہیں کر کے گے وہ بل بھی اسی بلوں میں ایڈ جسٹ کرلئے گے ۔ کمیٹی اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز میں موجود چوہوں کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا ۔ چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈی ولا نے کہاکہ لاجز کے چوتھے فلور پر چوہوں کی موجودگی سے ارکان پارلیمنٹ پریشان ہیں ارکان پارلیمنٹ نے چوتھے فلور پر رہنے سے انکار کردیاہے کیونکہ چوتھے فلور پر بڑی تعداد

میں چوہے موجود ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہناتھا کہ ارکان لاجز کے چوتھے فلور پر رہنے کو تیار ہی نہیںبعض ارکان نے چوتھے فلور کے لاج تبدیلی کرنے کی درخواستیں دی ہیںجس پر کمیٹی نے فار سیلنگ کے خاتمے کی ہدایت کردی چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والانے کہا کہ تمام چوہے فار سیلنگ میں چھپ جاتے ہیںفار سیلنگ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ چوہوں کو چھپنے کی جگہ نہ ملے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…