دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک )برادر اسلامی ملک قطر نے پاکستانیوں کو ابتک کی بڑی خوشخبری سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق قطری سفارتخانے کی جانب سے وزارت برائے سمندر پار پاکستانی کو لکھے گئے اپنے ایک خط میں بتایا ہے کہ کی ریاست نے پاکستان کو ان 8 ممالک میں سے ایک منتخب کیا ہے، جہاں قطر میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کی سہولت کے لیے ‘قطر ویزا سینٹرقائم کیا جائے گا۔
یہ خط وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری کے نام لکھا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قطر عرب خلیجی ممالک میں وہ پہلا ملک بن گیا تھا جس نے ملک میں کافی عرصے سے رہائش پذیر تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کیا تھا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کی ہدایت پر حکومت نے ہر سال 100تارکین وطن کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔