اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور ملائشین وزیر اعظم مہا تیر محمد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،نجی ٹی وی کے مطابق مہا تیر محمد نے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام پاکستانی مہا تیر بن محمد کو اعلیٰ رہنما سمجھتے ہیں۔پاکستان اور ملائشیا کے درمیان انتہائی قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ملائشیا کی تیز رفتار
اقتصادی ترقی کے لیے مہا تیر محمد کا وژن قابل تحسین ہے۔ملائشین وزیراعظم نے عمران خان کو ملائشیا کے دورے کی دعوت دی ہے جب کہ عمران خان نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ ملائشین وزیراعظم نے عمران خان کی دعوت قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد ہی پاکستان آئیں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔عمران خان 3 نومبر کو چین جائینگے۔