منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ماضی کے نااہل حکمرانوں نے جو غلطیاں کیں وہ جلد سدھرنے والی نہیں،بلند و بانگ دعوے کرنیوالے شیخ رشید نے ہاتھ کھڑے کر دئیے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آن لائن) وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کو سیاست بنانے والوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، عوامی خدمت کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے انشاء اللہ اقتدار ہو یا نا ہو خدمت جاری رکھونگا سکھر کی حالت زار دیکھ کر انتہائی افسوس ہوتا ہے کہ یہاں کے منتخب نمائندگان نے سکھر کی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا سڑکیں ٹوٹ پھوٹ ، ڈرینج سسٹم ناکارہ ، دریائے کے کنارے آباد ہونے کے باوجود لوگ صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں گذشتہ روز

پی ایم ایل (ف ) ضلع سکھر کے صدر ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے دوران پی ایم ایل (ف ) کے رہنماؤں سے گفتگو کے دوران کیا ۔سید شفقت علی شاہ نے انہیں سندھ کا روایتی تحفہ اجرک و تحائف پیش کئے ، ملاقات میں شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ عمران خان عوامی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہے جو غلطیاں ماضی کے نااہل حکمرانوں نے کی ہیں وہ جلد نہیں سدھر سکتی ۔انشاء اللہ ہم سب ملکر اس وطن عزیز اور اس میں بسنے والی قوم کی خدمت کیلئے کوشش کرینگے ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…