سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرنیوالے پیپلزپارٹی کے سامنے ہاتھ جوڑنے لگے!ن لیگ کے پرویز رشید نے خورشید شاہ کے سامنے ہاتھ کیوں جوڑے؟ویڈیو سامنے آگئی

18  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر ن لیگ کے سربراہ کا ان کے پارٹی اراکین کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ شہباز شریف نے اسمبلی آمد کے موقع پر اپنے چیمبر میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے بھی ملاقات کی

اس موقع پر خورشید شاہ نے شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بھی اپوزیشن لیڈر ہیں ہم آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے۔ نیب ٹیم شہباز شریف کو لیکر اسمبلی اجلاس کیلئے پہنچی تو اس موقع پر چیف آف آرمز نے شہباز شریف کو وصول کیا اور وصولی کے کاغذات پر دستخط کئے تاہم شہباز شریف کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا۔ شہباز شریف نے اسمبلی میں اپنے چیمبر میں آکر کپڑے تبدیل کئے ۔ایوان میں شہباز شریف کی آمد کے موقع پر ن لیگی اراکین سمیت اپوزیشن اراکین نے ڈیسک بجا کر شہباز شریف کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر شہباز شریف نے بلال بھٹو ، خورشید شاہ اور مولانا اسد سمیت دیگر رہنمائوں سے مصافحہ بھی کیا۔ گزشتہ روز کے ہونیوالے اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں کئی حیران کن چیزیں بھی دیکھنے میں ملیں جس میں سب سے زیادہ حیران کن پرویز رشید کا خورشید شاہ کے سامنے ہاتھ جوڑنا تھا۔ پرویز رشید کے ہاتھ جوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرویز رشید پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے سامنے ہاتھ جوڑ رہے ہیں، ویز رشید پہلے تو خورشید شاہ کے گھٹنوں کو ہاتھ لگاتے ہیں اور اس کے بعد ان کے سامنے ہاتھ بھی جوڑتے ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس پر مختلف قسم کے تبصرے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ن لیگ تو آصف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کرتی تھی لیکن سیاسی مفاد کی خاطر اب یہ ان کے سامنے ہاتھ جوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…