اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سرکاری حج سکیم کے پیکج میں اضافے کا امکان، ذرائع کے مطابق سرکاری حج سکیم کے پیکج میں تیس سے چالیس ہزار اضافہ متوقع ہے اور یہ اضافہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ حج 2019ء کے لیے حکومت نے سرکاری
پیکج میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے اور سعودی عرب میں حجاج کرام کے قیام کے دن چالیس سے تیس کرنے کی تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے، اس کے لیے وزارت مذہبی امور سمری تیار کر رہی ہے اور اس کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔