اسلام آباد (آن لائن)سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین پر دو سال میں دوبارہ عمرہ اور حج کرنے پر عائدٹیکس 2 ہزار ریال ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،حکومت پاکستان نے یہ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا،ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے حج اور عمرہ کی دو سال میں دوبارہ سعادت حاصل کرنے والے زائرین سے اضافی 2 ہزار ریال وصول کیا کرتی تھی،جس پر پاکستانی عوام شدید احتجاج کر رہی تھی،پاکستانی حکومت نے یہ مسئلہ سعودی حکومت کے ساتھ
اٹھایا تھا جس پر سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اس حوالہ سے سعودی حکومت نے عائد 2 ہزار ٹیکس فیس ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جس کا ایک ہفتے کے دوران نوٹیفکیشن بھی با قاعدہ کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی حکومت نے ان پاکستانیوں کو دو ہزار سعودی ریال کے اضافی عمرہ ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے جو ہر سال عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جاتے ہیں۔