اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دوست ملکوں سے رابطہ کررہے ہیں، ہوسکتا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، چاہتے ہیں کہ عام آدمی کی مشکلات کو کم کیا جائے،میڈیا انڈسٹری کی حمایت کریں گے اور مسائل حل کیے جائیں گے۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے اے پی این ایس ، سی پی این ای اور پی بی اے کے وفد نے ملاقات کی جس دوران عمران خان نے کہا توقع ہے کہ میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا۔ میری کامیابی کی بڑی وجہ میڈیا ہے۔
ہمیشہ اسے سپورٹ کرتے رہیں گے۔ ملکی اقتصادی مسائل کی وجہ سے میڈیا کو بھی مشکلات درپیش ہیں۔ توقع ہے کہ اپنی پالیسیوں سے بہت جلد مسائل پر قابو پالیں گے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔ مسائل کے حل کیلئے دوست ملکوں سے رابطہ کررہے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ عام آدمی کی مشکلات کو کم کیا جائے۔ حکومت تعلیم ، صحت اور سماجی شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ میڈیا انڈسٹری کو سپورٹ کریں گے اور مسائل حل کیے جائیں گے۔