سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن کو نااہل قرار دے دیا

17  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے د ؤہری شہریت کیس میں مسلم لیگ کے سینیٹر ہارون اختر اور سینیٹر سعدیہ عباسی کو ناابل قرار د دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دونوں سینیٹرز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیدیا ،گورنر پنجاب چوہدری سرور کی شہریت کے حوالے سے وزارت خارجہ کو 6 ہفتوں میں برطانیہ کے دفتر خارجہ سے تصدیق کرا نے کی ہدایت ۔

بدھ کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بینچ نے دہری شہریت کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سینیٹر سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی د وہری شہریت کے معاملے پر فیصلہ دیتے ہوئے دونوں سینیٹرز کو نااہل قرار دیا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ وہ انہیں ڈی نوٹیفائی کرے۔سپریم کورٹ نے سینیٹ کی دونوں نشستوں پر انتخاب کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے قرار دیا کہ ہارون اختر کے پاس کینیڈا کی شہریت تھی اور جس دن انہوں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے اس روز ان کے پاس دہری شہریت تھی۔اسی طرح سینیٹر سعدیہ عباسی نے کاغذات نامزدگی 8 فروری کو جمع کرائے اور 20 فروری کو غیر ملکی شہریت ترک کی۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی شہریت کے حوالے سے بھی عدالت میں دستاویزات داخل کی گئیں جس پر سپریم کورٹ نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ 6 ہفتوں میں برطانیہ کے دفتر خارجہ سے ان کی تصدیق کرائی جائے۔سینیٹر نزہت صادق کی جانب سے دستاویزات دی گئیں جس کے مطابق انہوں نے مارچ 2012 میں شہریت چھوڑ دی تھی، عدالت نے وزارت خارجہ کو کہا کہ دستاویزات کی امریکی محکمہ خارجہ سے تصدیق کرائی جائے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…