جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

شہباز شریف کے الزامات ۔۔۔۔ چیئرمین نیب کا ردعمل سامنے آ گیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) چئیرمین نیب نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی جانب سے عائد کیے جانے والے تمام الزامات مسترد کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف مقدمات پر بریف کیا گیا۔ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نیب کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور صرف پاکستان ہے۔ نیب چئیرمین نے کہا کہ

تمام مقدمات اور انکوائریز کو ٹھوس مقدمات اور شواہد کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ نیب چئیرمین نے اسی دورے کے دوران سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران سمیت دیگر اْساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے کے معاملے پر ایڈشنل ڈائریکٹر نیب لاہور محمد رفیع کو معطل کر دیا گیا۔محمد رفیع کو چئیرمین نیب کی ہدایت پر معطل کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ جناب اسپیکر آپ کو یاد ہو گا کہ میں نے الیکشن مہم کے دوران مختلف جگہوں پر یہ بات کْھلے عام کہی کہ پی ٹی آئی اور نیب کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور عمران خان جو دھاندلی کی پیداوار وزیراعظم ہیں وہ اس الیکشن میں دھاندلی کر کے جیتے ہیں اورضمنی انتخاب میں یہی بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی۔۔نیب والے ہر کسی کو کہتے ہیں کہ شہباز شریف کے خلاف گواہی دو گے تو تمیں اچھی نوکری دیں گے۔افسروں کو کہا جاتا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جاو تمہیں چیف سیکرٹری بنا دیں گے،اس بات کا یقین مجھے تب ہوا جب مجھے خود وعدہ معاف بننے کے لیے کہا گیا۔ تاہم اب چئیرمین نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…