اسلام آباد( آن لائن )وزارت داخلہ نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نیب سے رائے طلب کر لی۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی تھی وزارت داخلہ نیب کی رائے کی روشنی میں نام نکالنے سے متعلق فیصلہ کرے گی کیونکہ شریف خاندان کے افراد کے نام نیب کی سفارش پر ہی ای سی ایل میں شامل کئے گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای سی ایل معاملے میں شریف خاندان کی درخواست پر وزارت داخلہ
نے ایکشن لیتے ہوئے نیب حکام سے رابطہ کر لیا ہے۔ وزارت داخلہ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو دی گئی درخواست کے پیش نظر نیب سے رائے طلب کی ہے کہ ان افراد کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے یا نہیں کیونکہ شریف خاندان کے افراد کے نام نیب کی سفارش پر ہی وزارت داخلہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے تھے اس لئے نیب کی رائے کی روشنی میں ہی نام نکالنے سے متعلق کارروائی کی جائے گی۔