لاہور(آئی این پی)چیئرمین نیب جاوید اقبال نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے کے معاملے پر کیس آفیسر ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد رفیع کو معطل کردیا جبکہ اے ایس آئی پنجاب پولیس مختار احمد کی فوری معطلی کیلئے آئی جی کو سفارش کردی۔ بدھ کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب آفس لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میگا کرپشن کیسز سمیت لاہور کی مجموعی کارکردگی
کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نیب نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور اساتذہ کو ہتھکریاں لگانے کے معاملے پر کیس آفیسر ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد رفیع کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ اس معاملے پر اے ایس آئی پنجاب پولیس مختار احمد کی فوری معطلی کیلئے بھی آئی جی پنجاب کو سفارش کردی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کیس کی نئی انکوائری ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت بھی جاری کردی۔