بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم نیب کو دھمکیاں دے کر کیا کام کرانا چاہتے ہیں؟ بلاول بھٹو نے حیران کن انکشاف کر دیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نیب پر براہ راست پریشر ڈالتی ہے اور وزیراعظم پریس کانفرنس میں نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں ٗ حکومت کو احتساب کے اداروں کوآزادی سے کام کرنے دینا چاہیے ٗبھوک و افلاس امن اور اقوامِ عالم کے درمیان ہم آہنگی کیلئے بڑا خطرہ ہے ٗپیپلز پارٹی نے غربت کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کیے،

خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کے ویژن کیلئے سرگرم عمل ہیں۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ دباؤ ڈالا جارہا ہے ٗحکومت نیب پر براہ راست پریشر ڈالتی ہے اور وزیراعظم پریس کانفرنس میں نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ آپ آہستہ کام کر رہے ہیں ٗ حکومت کو احتساب کے اداروں کوآزادی سے کام کرنے دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھوک و افلاس امن اور اقوامِ عالم کے درمیان ہم آہنگی کے لیے بڑا خطرہ ہے، پیپلز پارٹی نے غربت کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کیے، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کے ویژن کیلئے سرگرم عمل ہیں۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ آصف زرداری کی قیادت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا، سوشل پروٹیکشن نیٹ کے تحت عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے اقدام کیے، سندھ حکومت نے این جی اوز کے اشتراک سے غربت کے خاتمے کے پروگرام کا آغاز کیا، پروگرام کے تحت خواتین کو بلاسود آسان قرضے فراہم کیے جارہے ہیں اور 6 لاکھ سے زائد خاندان غربت کی سطح سے اوپر آگئے ہیںانہوں نے کہا کہ بھوک و افلاس امن اور اقوامِ عالم کے درمیان ہم آہنگی کے لیے بڑا خطرہ ہے، پیپلز پارٹی نے غربت کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کیے، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کے ویژن کیلئے سرگرم عمل ہیں۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ آصف زرداری کی قیادت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا، سوشل پروٹیکشن نیٹ کے تحت عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے اقدام کیے،



کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…