بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

نیب اور ایف آئی اے ان لوگوں کو نہیں چھیڑےگا!! وزیراعظم عمران خان نے کسے بڑی یقین دہانی کرا دی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ تاجروں و صنعتکاروں کو بلا جواز ہراساں نہیں کرے گا ، ڈکلئیر کردہ غیر ملکی اثاثہ جات رکھنے والے پاکستانیوں کو ایف آئی اے تنگ نہیں کرے گا، قومی احتساب بیورو کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔ بدھ کو بزنس لیڈرز کونسل نے وزیراعظم کوکاروباری برادری کو درپیش مسائل سے

آگا ہ کیا اور معیشت میں بہتری،صنعت،زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں کی ترقی کیلئے تجاویز پیش کیں۔ملاقات میں ملکی معروف کاروباری برادری سے محمد علی طبا،بشیر علی محمد،ثاقب شیرازی،ثمینہ رضوان،بابربادات ،خاور انورخواجہ نے شرکت کی۔وزیرخزانہ اسدعمر،مشیرتجارت عبدالرزاق داد،چیرمین سرمایہ کاری بورڈ ،گورنر سٹیٹ بنک اور دیگر اعلی حکام بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ وفد نے وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ٹیکس گوشواروں میں ڈکلئیر شدہ غیر ملکی اثاثوں کے بارے میں بھی نوٹس دے رہا ہے جبکہ نیب اور دیگر اداروں کی جانب سے بھی تاجروں،صنعت کاروں اور کاروباری حضرات کو ہراساں کیا جارہا ہے. وزیراعظم نے وفد کی شکایات سننے کے بعد انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ نیب اور ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ تاجروں و صنعتکاروں کو بلا جواز ہراساں نہیں کرے گا جب کہ ڈکلئیر کردہ غیر ملکی اثاثہ جات رکھنے والے پاکستانیوں کو ایف آئی اے تنگ نہیں کرے گا، وزیراعظم نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔وزیراعظم نے وفد کی شکایات سننے کے بعد انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ نیب اور ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ تاجروں و صنعتکاروں کو بلا جواز ہراساں نہیں کرے گا جب کہ ڈکلئیر کردہ غیر ملکی اثاثہ جات رکھنے والے پاکستانیوں کو ایف آئی اے تنگ نہیں کرے گا، وزیراعظم نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…