منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

زینب کے قاتل عمران کی پھانسی سے پہلے آخری خواہش کیا تھی؟ اپنے بھائیوں کو کیاکرنے کا کہہ دیا؟

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) ننھی زینب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے قاتل عمران کی آخری خواہش سامنے آگئی۔ تفصیلات ننھی زینب سمیت 12بچیوں کے قتل میں سزاے موت پانے والے مجرم عمران نے تختہ دار پر لٹکنے سے پہلے اپنی آخری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری آخری التجا میرے گھر والوں کے لیے ہے کہ میرے جانے کے بعد ان کو تنگ نہ کیا جائے۔مجرم عمران نے اپنے آخری بیان میں کہا کہ جو جرم میں نے کیا اس کی سزا مجھے مل گئی ہے لہٰذا میرے گھر والوں کو

اس کی سزا نہ دی جائے اور میرے گھر والوں کو ان کے ذاتی مکان میں رہنے دیا جائے جبکہ میں گھر والوں سے وصیت کرتا ہوں میری مغفرت کے لیے اللہ تعالی سے دعا کی جائے اور صبر سے کام لیں۔مجرم کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بھائیوں سے خصوصی التجا کرتا ہوں کہ زندگی میں ایسا کوئی کام نہ کرنا جس سے آپ کو میری طرح شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔واضح رہے قصورکی زینب قتل کیس سمیت 12بچیوں کے قاتل عمران کو بدھ کی صبح کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دیدی گئی تھی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…