اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بس بہت ہو گیا، یہ چھوٹا ایشو نہیں ہے ،چیف جسٹس نے کیلاش قبائل سے متعلق دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیلاش قبائل پر مذہب تبدیلی کیلئے دباؤ نہیں ڈالاجاسکتا ٗ کیلاش قبائل کو مکمل آزادی اور حقوق ملنے چاہئیں ٗیہ چھوٹا ایشو نہیں کیلاش کے لوگوں کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے چترال میں کیلاش قبائل کی اراضی پر غیر قانونی قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ کیلاش قبائل کے حق میں فیصلہ دے

چکی ہے۔ ٗٹرائل کورٹ کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، قبائل کی اراضی کا معاملہ عدالت میں زیرالتواء ہے۔چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ کیلاش خوبصورت علاقہ ہے ٗوہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں ٗ تعداد میں کم ہونے کی وجہ سے کیلاش قبائل کے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ نہ کیا جائے، حکومت دیکھے کیلاش قبائل کو چترال میں آزادی ہے؟ کیلاش قبائل کو مکمل آزادی اور حقوق ملنے چاہئیں، یہ نہیں ہو سکتا کیلاش قبائل پر مذہب تبدیلی کیلئے دباؤ ڈالا جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…